امیر حیدر خان ہوتی

پی ٹی آئی کی وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ امیرحیدر خان ہوتی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی اور صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر خطاب شیرانی ہماری پارٹی اور ڈیرہ کا عظیم اثاثہ ہے۔ الیکشن سے ایک دن پہلے عمرخطاب شیرانی کو شہید کرنے اور الیکشن ملتوی ہونے سے سے کس کو فاٸدہ ہوا تفشیش ہونی چاہیے۔

امیر حیدر خان ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا سارا غصہ پی ٹی آئی کی تنظیموں پر نکال دیا جو نااہلی ہے، عمران خان اپنی نااہل ٹیم کو عہدوں سے فارغ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس ملک کے تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں ان کو ملک آنا چاہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی انفرادی اور پارٹی طور پر کئی بار اتحاد کرکے الیکشن لڑچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے