شہباز شریف

پاک ترک معاہدہ تجارتی اہداف کے حصول میں معاون ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ترک معاہدہ تجارتی اہداف کے حصول میں معاون ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیرعظم نے پاکستان اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے ے حوالے سے اپنے خیالا کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان آج سامان کی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہونے سے مواقع کی راہیں کھلیں گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کے لامحدود امکانات ہیں اور یہ معاہدہ 5 بلین ڈالر کے ابتدائی تجارتی ہدف کو حاصل کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔ خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے