شازیہ مری

میئر کراچی کا فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے، شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ میئر کراچی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ حتمی اعلان سے قبل چہ مگوئیاں محض سنسنی پھیلانے کے لیے ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے میئر کراچی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن کے لیے ٹکٹ کا حتمی فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ہو گا۔

واضح رہے کہ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے لیے ناموں کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فیصلے کسی کی پسند نا پسند پر نہیں مشاورت سے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے