آصف زرداری

ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے، اس کی آزادی، وقار، خودداری اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آج ملک خطرناک صورتحال سے گزر رہا ہے، ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے، ملک کے خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ غریب مشکلات کا شکار ہے، غریب ریاست کے ثمرات سے محروم کیے جارہے ہیں۔ 2013 کے بعد مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں، پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کو بے توقیر کیا جارہا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی مزاحمت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی، صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہمارا اصول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے