مرتضی وہاب

صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کریں گے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قتل کا وزیراعلی نے نوٹس لیا ہے جبکہ ان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیڑسٹر مرتضی وہاب نے سینئر صحافی اطہر متین کے ڈکیتی کی واردات میں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت و اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کریں گے۔ کراچی شہر میں امن کی فضا کسی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اطہر متین کے قتل کا نوٹس اور ایڈیشنل آئی جی کو قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اطہر متین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں

ادویات

غیرقانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نیشنل ٹاسک فورس نے غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے