پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی ماحول میں بہتری کے لیے میکنزم بہتر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر امیر خان متقی نے کہا کہ علاقائی استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی آرمی ہاؤس راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ نے افغانستان کے عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور افغانستان میں امن اور ترقی میں پاکستان کی سہولت کاری کو تسلیم کیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانا ضروری ہے۔ قائم مقام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے افغان عوام کے لیے پاکستان کی روایتی حمایت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے