رانا ثناء اللہ

آج صوبے کے سب سے بڑے ڈاکو اور فرح گوگی پنکی راج ختم ہوجائے گا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج صوبے کے سب سے بڑے ڈاکو اور فرح گوگی پنکی راج ختم ہوجائے گا، جس کے لیئے پنجاب کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں۔  خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران کہی۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب مقابلہ الیکشن میں ہوگا، میری رائے یہ ہے کہ نواز شریف اب پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کریں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پرویز الہٰی نے جمعرات کی صبح نو بجے ہمارے سینئر بندے کو فون کرکے کہا کہ کسی طرح عدم اعتماد کی تحریک لے آؤ، ہم نے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید بتایا کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختون خوا دونوں اسمبلیاں توڑ دیں، پنجاب حکومت کے بارہ تیرہ ارکان نے ہم سے رابطہ کیا تھا، پانچ ارکان اپنے وعدے پر قائم رہے، باقی سات کو پرویز الہٰی نے منا لیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے