شیری رحمان

شیری رحمٰن نے  ماضی میں گرفتاری دیتے ہوئے آصف زرداری کی ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمٰن نے  ماضی میں گرفتاری دیتے ہوئے آصف زرداری کی ویڈیو شیئر کردی۔ سوشل میڈیا پر  ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے گرفتاری کیلئے آنے والوں کو عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا اور ان کو چائے کے ساتھ خاطرداری کی۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمٰن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج جب عمران خان گرفتاری سےچھپتا پھر رہا ہے، وہ وقت یاد آرہا ہے کہ صدر زرداری جیل جاتے ہوئے الٹا ہمیں حوصلہ دے رہےتھے، ذوالفقار علی بھٹو، شہید بی بی، آصف زرداری اور دیگر نے ہمیشہ ہنستے ہوئے قانون اور عدالت کا سامنا کیا اور گرفتاریاں دیں۔ ‏کسی بھی سیاسی لیڈر نےگرفتاری سے بچنے کیلئے کبھی اتنا تماشہ نہیں لگایا جتنا ڈرپوک خان نےلگایا ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمٰن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیربھٹو، فریال تالپور اور دیگر نے بغیر سوال اور مزاحمت کے گرفتاریاں دیں، پولیس اور گرفتاری سے چھپ کر عمران خان نے اپنا مذاق اڑایا ہے، ‏کونسا سیاسی قائد اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکنان اور عورتوں کو ڈھال بناتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

سابق پاکستانی عہدیدار: مظلوم قومیں محکم قیادت سے محروم ہو گئیں

پاک صحافت انسانی حقوق کے امور میں وزیر اعظم پاکستان کے سابق مشیر نے ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے