خواجہ سعد رفیق

عمران خان دوسروں کو تماشہ بناتے بناتے اب خود تماشہ بن گئے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ چار سال سیاسی مخالفین پر بے بنیاد الزام تراشی کی اور جھوٹے مقدمات قائم کرکے تماشہ بنایا اور اب خود تماشہ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 مئی تک روزانہ توشہ خان کے ہر حملے ہر جُملے کا جواب بھی ملے گا اور سوال بھی ہوگا۔ اب وکٹ پر اکیلے نہیں کھیلیں گے، دوسروں کو تماشا بنانے والا خود تماشا بن رہا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اپنے پیچھے معیشت، جمہوریت، معاشرت اور سیاست کے جنازے چھوڑ کر سونامی اُترچکی ہے، گھیراؤ، جلاؤ اور مار دھاڑ والے شرپسندوں کو قانون پر عمل کرنا اور تہذیب بہرحال سیکھنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے