عمران اشرف

اداکار عمران اشرف نے اپنے مداحوں سے اہم رائے مانگ لی

کراچی (پاک صحافت) ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں بھولا کا کردار اداکرنے والے اداکار عمران اشرف نے اپنے مداحوں سے اہم رائے مانگ لی، عمران اشرف نے اپنے مداحوں سے رائے مانگی ہے کہ انہیں اب کونسا رول ادا کرنا چاہئے۔ یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل’ رنجھا رانجھا کردی‘ میں بھولے کے کردار کی وجہ سے شہرت پانے والے عمران اشرف اب تک مشک، دل موم کا دیا ،کہیں دیپ جلے جیسے سپرہٹ ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اداکار عمران اشرف ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر چھائے ہوئے ہیں کیوں کہ حال ہی میں اُن کا نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’رقص بسمل‘ بھی کافی مقبول ہوا ہے۔ رومانوی داستان پر مبنی یہ اس ڈرامے میں سارہ خان کے مد مقابل عمران اشرف نے ’موسیٰ‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ خیال رہے کہ بھولا اور موسٰی کے کردار کے بعد عمران اشرف نے اپنے مداحوں سے رائے مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے سوال پوچھا کہ مجھے اب کس طرح کا کام کرنا چاہیے؟ ایکشن تھرل یا رومانوی کہانی۔ یاد رہے کہ عمران اشرف نے چند روز قبل ایک انٹرویو  کے دوران کہا تھا کہ انھوں نے کئی سال ڈراموں میں معمولی کردار اس امید میں نبھائے کہ ایک دن انھیں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود معمولی رول آفر ہوتے رہے کیونکہ لوگ مجھے ہیرو تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

(پاک صحافت) ہالی ووڈ، بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے