شیری رحمان

توانائی بحران سپلائی نہیں بلکہ حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گیس اور بجلی کا بحران سپلائی کا مسئلہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور بدترین گورننس کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ملک بھر میں گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل گیس صنعتوں کو فراہم کی جا رہی ہے نہ گھریلو صارفین کو دی جارہی ہے۔ حکومت موجودہ ٹرمینلز کی صلاحیت استعمال کرنے میں ناکام ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ توانائی پالیسی نہ ہونے اور اداروں میں رابطے کے فقدان کی قیمت ملک و عوام ادا کررہے ہیں۔ پی پی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود بحران ختم نہیں ہوا بلکہ بڑھ رہا ہے۔ کراچی سے خیبر تک گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے