شاہ اویس نورانی

شاہ اویس نورانی کا عمران خان سے مستعفی ہونے اور فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) شاہ اویس نورانی نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستعفی ہوکر جلد از جلد انتخابات کرائیں تاکہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت نظام مصطفیٰ ﷺ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ سربراہ جے یو پی شاہ اویس نورانی نے خطاب میں کہا کہ نام نہاد جعلی جمہوری حکومت نے عام آدمی کا بُھرکس نکال دیا اور ملک کی سالمیت کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔

شاہ اویس نورانی کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان مستعفی ہوں اور فوری انتخابات کرائے جائیں۔ کراچی کے حقوق پر آج بھی صرف سیاست کی جا رہی ہے، اختیارات نہ ہونے کا رونا رونے والے کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے