سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکول اور کالجز 2 ماہ کی چھٹیوں کے بعد آج سے کھل گئے

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکول اور کالجز 2 ماہ کی چھٹیوں کے بعد آج سے کھل گئے ہیں۔ خیال رہے کہ تعطیلات کے بعد پہلے دن تعلیمی اداروں میں طلباء کی حاضری معمول سے کم رہی۔

تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی 2 ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں میں آج سے نئے تعلیمی  سال کا آغاز بھی ہوا ہو چکا ہے۔ دوسری جانب پبلشرز اور سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ میں تنازع کے باعث کراچی کی مارکیٹس میں درسی کتب دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایک پبلشر نے میڈیا کو بتایا کہ رواں سال سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے اچانک درسی کتب پر بار کوڈ کی شرط عائد کردی جس کی وجہ سے پبلشرز کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیوںکہ کتابوں کی چھپائی کے لئے پہلے تو ورک آڈر تاخیر سے دیا گا پھر بعد مں بار کوڈ کی شرط بھی عائد کردی گئی جس کی وجہ سے کتابوں کی چھپائی من تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے