سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی تھانہ دھماکا، شہداء کی تعداد 17 ہو گئی

سوات (پاک صحافت) سوات کے علاقے کبل میں واقع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے شہداء کی تعداد 17 ہو گئی، واقعے میں 51 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے دہشت گردی کا امکان رد کر دیا۔

سوات کے ڈی پی او شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق باہر سے کسی حملے کے شواہد نہیں ملے، دھماکا تہہ خانے میں پڑے بارود میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وجہ شارٹ سرکٹ بنا یا کچھ اور؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ شفیع اللّٰہ گنڈاپور نے بتایا کہ ماہرین نے کرائم سین کا معائنہ کیا ہے، ایک دھماکے کے 12منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے کبل میں واقع محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں ہوئے دھماکے سے عمارتوں، مسجد، مکانات اور اسکول کی دیواریں اور چھتیں گر گئی تھیں۔ دھماکے میں 40 افراد زخمی ہوئے تھے جو اسپتال میں زیرِعلاج ہیں، جبکہ شہداء میں سی ٹی ڈی کے 2 افسران بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے