ایف آئی اے

سائفر انکوائری کیلئے ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 6 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے، وزارت داخلہ کے حکم پر امریکی سائفر کے معاملے پر تحقیقات کررہی ہے، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔ ایف آئی اے افسر نے زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے استقبالیہ پر سمن کی تعمیل کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے، عمران خان کو 7 نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کو طلب کیا گیا تھا تاہم عمران خان وزیرآباد حملے میں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے