ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آگئی۔ مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ’خواجہ ایک بات کہنا چاہتا ہوں، ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لینا، 7 ممبر ججمنٹ ہے‘۔مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا کہ ’جی یہ سوموٹو ہے، نمبر 4 آف 2010، سر یہ 7 ممبر ججمنٹ 2012ء میں سپریم کورٹ پیج نمبر 553 پر رپورٹڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ طارق رحیم نے  جواب دیا کہ ’میں دیکھ لوں گا‘۔سابق چیف جسٹس نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ’آپ کا جو بھی وکیل ہے اسے کہیں ذرا یہ دیکھ لے،اس میں ہے کہ بھئی اگر،  ثاقب نثار: چلو خیر جب آپ وہ پڑھو گے تو خود پتا لگ جائے گا‘۔خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ’میں پڑھ لوں گا، میں نے وہ 7 ممبر بینچ والی ججمنٹ بھی دیکھ لی ہے، اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ایکٹ نہیں بنتا، اسے اگر آپ غور سے پڑھیں تو کلاز تھری میں ہے، اس میں انہوں نے رستہ بھی دیا ہوا ہے‘۔

واضح رہے کہ بعدازاں ثاقب نثار نے کہا کہ ’جی سر میں نے دیکھا ہے، وہی تو ہمارے پاس وے آؤٹ ہے‘۔ اس پر مبینہ آڈیو میں خواجہ طارق رحیم کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’وہ وے آؤٹ ہے‘۔ مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ’وہی تو وے آؤٹ ہے ورنہ تو کیس ہی نہیں بنتا‘۔خواجہ طارق رحیم کا کہنا ہے کہ ’ہاں جی بالکل ٹھیک ہے میں یہ بھی دیکھ لوں گا‘۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے