شہباز شریف

ہم نے پانچ سالوں میں پاکستان کی معیشت کو بدلنا ہے، وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ کے ساتھ عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم نے پانچ سالوں میں پاکستان کی معیشت کو بدلنا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ذمے داری کے بغیر دنیا کا کوئی نظام نہیں چل سکتا، ہر وزارت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، مضبوط معیشت کے لیے وزارت خزانہ میں مسلسل اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ چار مارچ کو دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا، ہم سب نے مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، پانچ سالہ منصوبہ کابینہ کے ارکان کے ساتھ شیئر کیا ہے، کابینہ ارکان کو وقت ضائع کیے بغیر کام شروع کرنا ہے، مقاصد کے حصول کے لیے حکمت عملی تیار کرنی ہو گی، مقاصد کے حصول کے لیے سب وزارتوں نے سر توڑ محنت کرنی ہے، انسانی وسائل کی کمی ہے تو بہترین یونیورسٹیوں سے قابل لوگ لیے جائیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزارتوں میں بہترین سیکریٹریز موجود ہیں جس سے کام لیا جا سکتا ہے، زراعت، پیٹرولیم ،توانائی سمیت تمام شعبوں میں ترقی کرنی ہے، معیشت کا پہیہ چلے گا تو تمام معاملات چلیں گے، ترقی کے حصول کے لیے نوجوان نسل کو خصوصی تربیت دینا ہو گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان سے چینی اور گندم کی اسمگلنگ کو روکنا ہو گا، زراعت کے میدان میں ترقی کرنی ہے، اگر ہمت، نیت اور سوچ ہو تو اللّٰہ راستے پیدا کر دیتا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کرنے جا رہے ہیں، سرکاری اخراجات میں خاطر خواہ کمی لے کر آنی ہے، ہم نے دن رات بڑی محنت کے ساتھ کام کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں ایکسپورٹس کو کم از کم دو گنا کرنا ہے، ہمارے شہدا اور غازی اس قوم کے ہیرو ہیں، مؤثر دفاعی صلاحیت کے لیے مسلح افواج کی ضروریات پورا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے