شرجیل میمن

سیاست میں ہر جماعت اور طبقے سے بات ہوسکتی ہے۔ شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیاست میں کسی کے لئے دروازے بند نہیں ہوتے، سیاست میں ہر جماعت اور طبقے کے ساتھ بات ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے اختلافات اس حد تک نہ پہنچائے جائیں کہ سیاسی دشمنی ہوجائے۔ بد قسمتی سے کچھ ایسے کلچر فروغ پارہے ہیں جس کی پاکستانی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ چیزوں کو اس حد تک نہ بڑھایا جائے کہ بات چیت کے دروازے بند ہوجائیں۔ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے سیاست میں ہر جماعت، طبقے سے بات ہوسکتی ہے جبکہ عمران خان نے ہی ایسا ماحول پیدا کیا ہوا تھا کہ وہ کسی سے بات کے لیے تیار نہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے