سارہ خان

سوشل میڈیا پر نجی کالج کے حوالے سے جعلی ماں بن کر پراپیگنڈا کرنیوالی خاتون گرفتار

لاہور (پاک صحافت) سوشل میڈیا پر نجی کالج کے حوالے سے جعلی ماں بن کر پراپیگنڈا کرنے والی ٹک ٹاکر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق جعلی ماں سارہ خان کو عدالت کے باہر سے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کا کہنا ہے کہ خاتون کو عدالت میں پیش کر کے اسکا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، خاتون پر جعلی ماں بن کر سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج ہے، مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ خاتون نے 18 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نجی کالج میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی اس کی بیٹی ہے۔

ملزمہ سارہ خان نے من گھڑت کہانی بنا کر ریاست کیخلاف عوامی غم و غصہ کو بھڑکانے کی کوشش کی، ملزمہ کی شناخت سارہ خان کے نام سے ہوئی جو کراچی کی رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے