ایکس (ٹوئٹر) کے مزید 2 نئے سبسکرپشن پروگرام پاکستان میں متعارف

(پاک صحافت) ایکس (ٹوئٹر) کے مزید 2 نئے سبسکرپشن پروگرام پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے پہلے 24 مارچ کو ٹوئٹر بلیو (جسے اب ایکس پریمیئم کا نام دیا گیا ہے) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرایا تھا۔ اس سبسکرپشن پروگرام کا حصہ بننے والے افراد کو ایکس اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کے ساتھ ساتھ متعدد فیچرز تک خصوصی رسائی بھی دی جاتی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے صارفین کے لیے مزید 2 نئے سبسکرپشن پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں۔ ایک پروگرام کو بیسک کا نام دیا گیا ہے جس کی ماہانہ فیس 814 روپے ہے اور اس کا حصہ بننے والے صارفین اپنے اکاؤنٹس پر بلیو ٹک حاصل نہیں کر سکیں گے جبکہ پوسٹس پر آمدنی کا حصول بھی نہیں ہوگا۔ مگر انہیں متعدد خصوصی فیچرز جیسے ایڈٹ پوسٹس، طویل پوسٹس اور ویڈیو، ان ڈو (undo) پوسٹنگ، بیک گراؤنڈ ویڈیو پلے بیک، ویڈیو ڈاؤن لوڈ اور دیگر تک رسائی مل سکے گی۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کے صارفین ایس ایم ایس 2 فیکٹر authentication استعمال کر سکیں گے جبکہ اپنے ڈائریکٹ میسجز کو انکرپٹڈ کر سکیں گے۔ البتہ اس کم قیمت سبسکرپشن پروگرام میں زیادہ اشتہارات دکھائے جائیں گے۔ پرانا سبسکرپشن پروگرام پریمیم کے نام سے دستیاب ہوگا جس میں بیسک کے تمام فیچرز دستیاب ہوں گے مگر اشتہارات کی تعداد 50 فیصد کم ہو گی جبکہ اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کا حصول بھی ممکن ہوگا اور وہ اپنی پوسٹس سے پیسے بھی کما سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے