شبر زیدی

سابق چیئرمین ایف بی آر کی 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے  حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ ملک میں پانچ ہزار کے نوٹ بند کر دیئے جائیں،  سابق  چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے  حکومت کو تجویز دی کہ وہ یکم جولائی 2021 سے 5 ہزار کا نوٹ بند کردے اور اس تبدیلی سے دو ماہ پہلے آگاہ کرے۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی مخالفت کرنے والوں کو اس کے غلط استعمال کا اندازہ نہیں ہے، اس سے ان کے مفادات ختم ہوں گے۔سابق چیئرمین نے کہا کہ اسے معیشت بہتر ہوگی اور بینکاری مستحکم ہوگی جب کہ رشورت ستانی مشکل ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے