شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک بار پھر کورونا وائرس کا کار ہوگئے۔  یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ برس (جون 2020ء میں) بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ انسدادِ کورونا ویکسی نیشن کے دونوں ڈوز لگوا چکا ہوں، کل ہلکا بخار ہوا اور جب  کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تو  مثبت آگیا۔ شاہد خاقان عباسی کے مطابق ابھی ان کی طبیعت بہتر اور بخار بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی بتایا کہ دوبارہ ایک اور لیب سے ٹیسٹ کرا کر آیا ہوں، ابھی تک اس کی رپورٹ نہیں آئی۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی پتا چلے گا کہ کورونا کا اثر باقی ہے یا ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے