پرچم

قابض بھارتی فوج کی نگرانی کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم بلند

اسلام آباد (پاک صحافت) مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج کی کڑی نگرانی کے باوجود وادی میں پاکستانی پرچم لہرائےگئے، کشمیریوں نے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر جذبات کی عکاسی کی۔ کشمیر کے کپواڑہ، سری نگر، بارہ مولا، راجوڑی، کلگام اور پلوامہ سیکٹرز سمیت کئی علاقوں میں جشن آزادی کے موقع کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

14 اگست کا آغاز ہوتے ہی کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں جب کہ بھارت کے خلاف نعرے لگائے، آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریبات اور ریلیاں نکالی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری عوام نے پاکستان کے استحکام کے لیے دعائیں بھی مانگیں، کشمیری کل قابض بھارت کا یوم آزادی ہر سال کی طرح یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے