شیری رحمان

خواتین کے متعلق وزیراعظم کا بیان قابل مذمت ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ خواتین کے متعلق وزیراعظم کا بیان غیرذمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے۔ انہیں حق نہیں کہ وہ خواتین پر الزام تراشی کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خواتین کے لباس کے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیان سن کر صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان کے ذریعے خواتین پر ظلم کرنے والوں کے لئے نیا جواز فراہم کیا ہے۔

رہنما پی پی شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی وزیراعظم کو یہ حق نہیں کہ وہ خواتین کے متعلق اس طرح کی بات کرے۔ جنسی جرائم یا تشدد کا الزام خواتین اور ان کے لباس پر عائد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے