مولانا فضل الرحمن

بجٹ اور آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش ہونے والے بجٹ اور آئی ایم ایف کی رپورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے معاشی ترقی کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل و نالائق حکومت نے بجٹ سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں سازش کے تحت ہنگامہ آرائی کروائی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت گزشتہ تین سال سے پاکستانی عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔ اقتصادی و معاشی بحالی کے سب دعوے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنی سیاست چمکانا ہے۔ بجٹ اور آئی ایم ایف رپورٹ نے حکومت کے سب جھوٹ عیاں کردئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے