نثار کھوڑو

حکومت کیخلاف استعفوں کا آپشن کسی بھی وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔ نثار کھوڑو

فیصل آباد (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف استعفوں کے آپشن کو کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو ملک بچانے آئے تھے، پیپلز پارٹی بھی ان کے نقشے قدم پر چل رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کا بیٹرا غرق کر دیا ہے۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد اور استعفوں کا آپشن کسے بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنا ئیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت نے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں صرف امیروں کو مراعات دی جا رہی ہیں جبکہ غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے