کوئٹہ ایئرپورٹ

کوئٹہ ایئرپورٹ کو ڈیڑھ سال تک مکمل بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) سول ایوی ایشن کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کو ڈیڑھ سال تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ اس دوران رن وے کی توسیع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے رن وے کی توسیع کیلئے پروازوں کو بند کیا گیا ہے، توسیع میں ڈیڑھ سال لگے گا۔ کوئٹہ اور بلوچستان کیلئے فلائی دبئی، ایئر عربیہ، سیرین ائیر اور ایئربلیو نے پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ کردی ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے تاحال پروازوں کی منسوخی کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پروازیں منسوخ ہونے سے جہاں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا وہی ٹریول ایجنٹس کو بھی شدید مالی بحران کا سامنا ہوگا۔ ٹریول ایجنٹس پہلے سے کورونا وائرس کیوجہ سے نقصان کا سامنا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے