مسلم لیگ ن

اے این پی کے مرکزی رہنما ن لیگ میں شامل

پشاور (پاک صحافت) اے این پی کے مرکزی رہنما اور وزیراعلی کے سابق مشیر عمران آفریدی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باڑہ تحصیل میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عمران آفریدی کی مسلم لیگ ن میں شمولیتی جلسہ میں صوبائی صدر امیر مقام اور ایم پی اے اختیار ولی نے شرکت کی۔ جہاں عمران آفریدی نے اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں، عمران خان پاکستانی عوام پر ٹیکس لاگو کرکے آئی ایم ایف کو خوش کررہے ہیں۔ حکومت نے اشیاء مہنگی کرکے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے