محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ کچھ خاص لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، میری اہلیہ نے دبئی میں 2017 میں پراپرٹی خریدی تھی اس وقت میں کسی ایگزیکٹو آفس میں نہیں تھا، میری اہلیہ کی دبئی ہی نہیں لندن میں بھی پراپرٹی ہے۔ بطور بزنس مین جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی نے غیرقانونی طور پر پراپرٹی لی ہے تو اس کے خلاف بات کریں۔ تمام پراپرٹی الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں موجود ہے، ساری زندگی کی کمائی کو ناجائز بنا رہے ہیں، اگر مجھے کاروبار کرنا ہے تو میں جہاں چاہوں کاروبار کر سکتا ہوں، قانونی طور پر بیرون ممالک سرمایہ کاری کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ باہر لاکھوں لوگوں کی جائیدادیں ہیں لیکن میرے خلاف یہ سب کچھ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اُس سے انکوائری کریں جس نے سب کچھ چھپا رکھا ہے، میرے تو سب کچھ واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے