رانا ثناء اللہ

2023 الیکشن کا سال نہیں ہے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 2023 الیکشن کا سال نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔  خیال رہے کہ پروگرام کے دوران میزبان نے رانا ثناء اللہ سے سوال کیا کہ کیا 2023 الیکشن کا سال ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ  اس کا سیدھا جواب ہے کہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ حلقہ بندیوں میں تقریباً 120 دن لگتے ہیں، آئین میں درج ہے کہ 2017 میں جو مردم شماری ہوئی اس پر دوسرا الیکشن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے، نگراں حکومت بروقت الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے گی، آئین میں درج ہے کہ مردم شماری ہوجائے تو حلقہ بندیاں ضروری ہیں، نگراں حکومت آئینی تقاضے کو پورا کرتے ہوئے حلقہ بندی کرائے گی۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہ کرنے کی پالیسی آج کی نہیں اس سے پہلے کی ہے، ان سے مذاکرات کے کوئی حوصلہ افزا نتائج نہیں نکلے، ایک صوبے میں امن و امان کی صورتحال ایسی ہے کہ زیادہ توجہ دی جائے۔آرمی چیف کا بیان سخت نہیں بڑا مدلل اور حالات کے مطابق صحیح جواب ہے، پوری قوم آرمی چیف کے جواب کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے