احسن اقبال

غزہ میں ہسپتال پر حملہ اور 800 سے زائد شہادتوں پر ہر پاکستانی کا دل زخمی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہسپتال پر حملہ اور 800 سے زائد شہادتوں پر ہر پاکستانی کا دل زخمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے فلسطینی سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز قابض صیہونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام ہمیشہ فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور اسرائیل کے دوستوں کے دباؤ سے قطع نظر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ قابض صیہونی فوج محصور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ اقوام متحدہ خاص طور پر سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق وعدوں کو پورا کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی متعدد قراردادوں خاص طور پر 242 اور 338 میں واضح کرچکی ہے کہ دو خود مختار ریاستوں کا قیام ہی اس تنازعے کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور ظلم روکیں۔ فلسطین کی ہمسایہ ریاستیں تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ہنگامی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ فلسطینی عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے