بلاول بھٹو

تخت لاہور کی لڑائی پورے ملک کو لے ڈوبے گی۔ بلاول بھٹو

لاڑکانہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تخت لاہور کی لڑائی پورے ملک کو لے ڈوبے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی بحران سے نکلنے کیلیے سپریم کورٹ فل کورٹ بنائے اور بینچ سے ان دو ججز کو نکال دیا جائے جو اپوزیشن سے فون پر بات کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کل آپ الیکشن کا فیصلہ کریں پیپلزپارٹی انتخابات لڑنے کیلیے تیار ہے۔ اگر کوئی کھوٹ نہیں تو فل کورٹ بنانے میں کیا مسئلہ ہے، آپ فُل کورٹ بنا کر ملک کو آئینی بحران سے بچائیں، عدلیہ اور جمہوریت کو بحال کریں تاکہ ملک مستحکم ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کسی اور کی آمریت کو تسلیم نہیں کرتے تو سپریم کورٹ میں بھی کسی کی آمریت تسلیم نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بچوں سے کیا وعدہ پورا کرڈالا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی مریم نواز نے بہاولپور میں نویں جماعت کے طالب علم محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے