افغان باشندے

حکومت سندھ کا غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور گولی مارنے کے واقعات میں قابو پانا ہوگا، یہ مشکل کام لیکن چار ہفتوں میں حالات میں بہتری نظر آئے گی۔ ہم نے بہت ڈکیٹ مارے اور کئی زخمی بھی کیے، یہ ایکشن اثر کرے گا، ڈکیت سوچے گا کہ اگر وہ ماریں گے تو خود بھی مارے جائیں گے۔

حارث نواز کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سسٹم ختم کردیا، لہذا اب کوئی سیاسی فرنٹ مین نہیں، ہم نے اینٹری انکروچمنٹ ڈائریکٹر کو بھی تبدیل کیا، اچھے افسران تعینات کیے ہیں جبکہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ کسی کی زمین پر قبضہ نہیں ہوگا۔ افغان جھنڈا لہرانے اور اسے تیار کرنے والوں سمیت سب کا قلع قمع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم سیکرٹری کو بتا دیا ہے کہ ہم ایک لیٹر جاری کررہے ہیں، جتنے بھی افغان غیر قانونی طور پر پاکستانی نیشنل ہوئے ان سب کو کینسل کریں گے اور انہیں کراچی سے بلوچستان تک بسوں میں پہنچانا ہماری ذمہ داری ہوگی۔ افغان باشندوں کی چمن سے واپسی کے بعد ہماری ٹیمیں واپس آجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آبدوز

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

اسلام آباد (پاک صحافت) چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے