مریم اورنگزیب

تبدیلی لانے والے تاریخی مہنگائی، غربت اور معاشی تباہی لا رہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے جھوٹے اور کھوکھلے نعرے لگاکر عوام کو بے وقوف بنانے والے اب ملک میں تاریخی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے ساتھ معاشی تباہی لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت تاریخ کی جھوٹی، کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی۔ تاریخی میڈیا سنسرشپ، تاریخی فاشزم اور بدترین سیاسی انتقام لیا گیا.

رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ آٹا، چینی، انڈے، تیل، گوشت مرغی اور دالوں کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے اور تاریخی چور حکمران روپوش ہیں۔ گیس بجلی دوائی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہیں جبکہ بجلی، گیس، دوائی چور عوام کو لوٹ کر مفرور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے