فیصل کریم کنڈی

جماعت اسلامی والے جمہوری رویہ اختیار کریں اور اپنی شکست تسلیم کریں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی والے جمہوری رویہ اختیار کریں اور اپنی شکست تسلیم کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والے انوکھے لاڈلے بن کر کراچی کھیلنے کیلئے مانگ رہے ہیں۔ مرتضی وہاب ووٹ لے کر اپنی اکثریت ثابت کرچکے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دیا۔ کیسے ممکن ہے نمبر ہمارے زیادہ ہوں اور جماعت اسلامی کو میئر شپ دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی والے جمہوری رویہ اختیار کریں اور اپنی شکست تسلیم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے