سرفراز بگٹی

بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بہترین کابینہ تشکیل دیں گے، گڈ گورننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر کے جلد کابینہ بنائیں گے، آئندہ بجٹ میں عوامی مفادات کو ترجیح دیں گے۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات خاش اسلوبی سے ہوئے، ہم شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

سائفر کی کاپیاں دفتر خارجہ کے حوالے کر دی گئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کے دفاتر نےسائفر کی کاپیاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے