لیاقت بلوچ

مسلم ممالک الجھنے کے بجائے امریکی و اسرائیلی سفاکی کیخلاف متحد ہوں۔ لیاقت بلوچ

لاہور (پاک صحافت) لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک الجھنے کے بجائے امریکی و اسرائیلی سفاکی کیخلاف متحد ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مجلس قائمہ سیاسی و قومی امور کے صدر اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پاک ایران کشیدگی کے خاتمے اور دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان قیامِ امن کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تیز ترین دوطرفہ مثبت اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی عوام کے لیے ایک دوسرے پر حملے تشویش اور صدمہ کا باعث بنے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ تعلقات کی بحالی کا اقدام خوش آئند ہے۔ خطے کے حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بھی کشیدگی ختم ہو اور پاکستان، ایران اور افغانستان بہترین، پائیدار، بااعتماد تعلقات کی بنیاد پر امن اور ترقی کے میدان میں پیش رفت کریں۔باہمی تنازعات کو بامقصد مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ کے ذریعے خطے میں دہشت گردی اور نفرتیں پھیلانے کی ہر سازش کے خاتمے کے لیے بہترین سفارت کاری اور حکمت و دانش کے ساتھ کام کیا جائے، غزہ کی پکار ہے کہ مسلم ممالک آپس میں اُلجھنے کے بجائے امریکی، اسرائیلی سفاکی کے خلاف متحد ہوکر مؤثر اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے