بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوگیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوگیا

نئی دہلی (پاک صحافت) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک دھماکا ہوا ہے جس میں کسی قسم کی ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈےکے مطابق دھماکےکی نوعیت کے بارے میں معلومات لی جارہی ہیں، دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے، دھماکے والی جگہ کو خالی کروا کر سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ بارودی مواد فٹ پاتھ کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

دہلی پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ دھماکا شام 5 بجے کے قریب ہوا، دھماکے کی وجہ سے تین سے چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

انڈیا ٹی وی کے مطابق یہ دھماکا وجے چوک سے دوکلو میٹر کے فاصلے پر ہوا ہے، جہاں پر عسکری تقریب ہونا تھی، اس تقریب میں بھارتی صدر رام ناتھ ، وزیراعظم نریندرا مودی، عسکری چیفس سمیت دیگر اہم لوگوں نے شرکت کرنا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کے عہدیداران نے تصدیق کی کہ ڈاکٹر عبدالکلام روڈ پر اسرائیلی سفارت خانے کے قریب معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد ضلع کو سیل کردیا گیا اور پولیس اور بم ڈسپوزل ماہرین جائے وقوع پر پہنچے۔

اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا عین اس روز ہوا ہے جب بھارت اور اسرائیلی سفارتی تعلقات کو 29 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم قریب کھڑی چند گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس حکام نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام روڈ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے تحقیقات میں مدد لی جائے گی، دھماکے کے بعد نئی دہلی پولیس کے فرانزک ماہرین نے جائے وقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے، حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں آٹھ سال میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب یہ دوسرا دھماکا ہے، فروری 2012 میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب اسی طرح کا کار دھماکا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے