مسلم لیگ ن

این اے 81 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگ کو قومی اسمبلی کی ایک اور سیٹ مل گئی

گوجرانوالہ (پاک صحافت) گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم ناہرہ کامیاب قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر کے مطابق اظہر قیوم ناہرہ ایک لاکھ 10 ہزار 57 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ بلال اعجاز نے ایک لاکھ 6 ہزار 860 ووٹ حاصل کیے۔ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ اظہر قیوم ناہرہ کو 3197 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، اس سے پہلے این اے 81 پر بلال اعجاز 7791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔

بلال اعجاز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جن کی کامیابی کے بعد (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرہ نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔ آر او کے مطابق الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

اظہر قیوم ناہرہ کی کامیابی پر لیگی کارکنوں نے خوب جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے