کبری خان

لکس ایوارڈز میں نامزد نہ ہونے پر بلکل افسوس نہیں، کبریٰ خان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کبریٰ خان نے لکس ایوارڈز میں ان کے کردار کو نامزد نہ کرنے سے متعلق کہا ہے کہ اُنہیں بالکل افسوس نہیں کہ لکس اسٹائل ایوارڈ میں اُن کے کردار حُسنِ جہاں کو نامزد نہیں کیا گیا کیونکہ عزت دینے والی ذات صرف اللہ کی ہے۔

تفصٰلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ ’عزت دینے والی ذات صرف اور صرف اللہ  تعالیٰ کی ہے۔‘ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرے مداح بہت اُداس ہیں کہ مجھے یعنی حُسنِ جہاں کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزد نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ کبریٰ خان نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ میں انتہائی مغلوب ہوں اور سب کے پیار اور سپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔‘ اداکارہ نے کہا کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مجھے جو پیار، محبت اور سپورٹ دیکھنے کو ملا ہے، وہ میرے لیے کسی ٹرافی سے کم نہیں ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے