چھ ماہ میں ترسیلات زر، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی، وزارت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا۔ اسلام آباد سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ترسیلات زر، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی، سرمایہ کاری اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زرمیں 6.8 فیصد کی کمی ہوئی۔ ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔ رواں مالی سال برآمدات میں 7.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال 1.1 ارب ڈالر بڑھیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 71.1 فیصد کی کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں 5 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال ایف بی آر محصولات میں 6 ماہ میں 30.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نان ٹیکس آمدنی میں رواں مالی سال 116.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال مالی خسارے میں 43 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مالی خسارہ 1683 ارب روپے سے بڑھ کر 2408 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ پرائمری بیلنس میں 103.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 6 ماہ میں مہنگائی 25 سے بڑھ کر 28.8 فیصد تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے