بجلی

بجلی کی قیمت میں 3.10 روپے فی یونٹ کا اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و ناکامی کے نتیجے میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے جبکہ نیپرا نے اب بجلی کی قیمت میں 3.10 روپے فی یونٹ کا مزید اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نیپرا نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی تھی اور اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ نیپرا نے مہنگائی میں پسے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اضافہ شدہ قیمت فروری کے بلوں میں عوام سے وصول کی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ فیصلے سے صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے