بجلی بریک ڈاؤن معاملہ میں 7 اہلکار معطل

بجلی بریک ڈاؤن معاملہ میں 7 اہلکار معطل

اسلام آباد(پاک صحافت)  پاکستان  میں بجلی بریک ڈاؤن معاملہ میں سنٹرل پاورجنریشن کمپنی سنٹرل کی کارروائی سامنے آئی ہےاس نے ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن ہونے کے بعد گدوتھرمل پاوراسٹیشن میں کام کرنے والے7 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معطل ہونےوالوں میں ایڈیشنل پلانٹ منیجر اور جونیئر اہلکار بھی شامل ہیں۔ جونیئرانجینئر،2آپریٹراور2اٹینڈنٹ بھی شامل ہیں۔ مذکورہ اہلکاروں کوابتدائی انکوائری کے بعد معطل کیا گیا ہے۔این ٹی ڈی سی نے ابتدائی رپورٹ بھی نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔ نیپرا حکام آج رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بریک ڈاؤن کے بعد این ٹی ڈی سی نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بجلی کے وسیع بریک ڈاوٴن کی بحالی کا کام جاری

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق رات11بج کر41 منٹ پر گدو پاور پلانٹ میں خرابی پیدا ہوئی جس کے سبب ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی پچاس سے صفر پر آئی اور پاورپلانٹس بند ہوگئے۔پاور پلانٹ کے سیفٹی سسٹمز نے خود کو شٹ ڈاؤن کرنا شروع کردیا اور فالٹ کے باعث 10ہزار302میگاواٹ سسٹم سے آؤٹ ہوگئے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کا پانچ سوکے وی کا سسٹم ٹرپ کرنے سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا۔وزیرتوانائی عمرایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خرابی پیدا ہونے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اور دھند کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی رات پاکستان کے تقریبا تمام شہروں اور قصبوں میں بجلی کاوسیع بریک ڈاوٴن ہوگیا تھا جس سے لگ بھگ بجلی کی تقسیم کاری کے نظام میں پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ۔وزارت توانائی کے دفتر کے آفیشل ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے وزارت توانائی کے ترجمان نے بتایا تھا  کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، گڈو پاور پلانٹ میں ہفتہ کی رات 11:41 بجے ایک خرابی پیدا ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے