مریم اورنگزیب

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق ن لیگ کی ترجمان کا اہم بیان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آفیشل اسٹیٹمنٹ دے چکی ہوں کہ جب ڈاکٹرز اس بات کی اجازت دیں گے کہ نواز شریف سفر کرسکتے ہیں تو وہ وطن واپس آئیں گے، ان کی وطن واپسی کے حوالے سے پارٹی میں بھی مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق کہا ہے کہ سابق وزیر ا عظم نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے ہوگا،لندن میں سابق وزیرا عظم کا علاج جاری ہے۔  دوسری جانب انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی دے کر انتخابی اصلاحات کی بات کی جارہی ہے اورالیکشن چور ی کرنے کے لئے ووٹنگ مشین کا منصوبہ لایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ  مریم اورنگزیب نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے عوام کو بتایا کہ ووٹنگ مشین فراڈ ہے،ای وی ایم کی چپ ، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر محفوظ نہیں ہے،وزیراعظم ہاؤس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر ہے جب آواز اٹھاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ این آر او نہیں ملے گا۔ ن لیگ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی کالے قانون کو منظور نہیں ہونے دے گی اورالیکشن چوروں سے جان چھڑانے کے لئے ہر قدم اٹھائے جایا گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے