عبدالقادر پٹیل

عبدالقادر پٹیل کا بابر اعظم سے سیاست میں نہ آنے کا حلف لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالقادر پٹیل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سیاست میں نہ آنے کا حلف لینے کا مطالبہ کر دیا، عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سے حلف لیا جائے کہ وہ سیاست میں نہیں آئیں گے، کیوں کہ دراصل کرکٹ ورلڈکپ میں کامیابی کے تناظر میں ہم پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے سیاست میں نہ آنے کا حلف لینے کا مطالبہ کردیا۔ خیال رہے کہ پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل، جو اپنی شعلہ بیانی کے باعث مشہور ہیں، نے قومی اسمبلی میں ٹیم پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کارکردگی پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما عبد القادر پٹیل  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میگا ایونٹ میں پاکستان کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نےقومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مزاحیہ انداز میں  مطالبہ کیا کہ بابر اعظم ورلڈکپ جیت کر آئیں تو اُن سے حلف لیا جائے کہ وہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے