ملک احمد خان

کمشنر راولپنڈی کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ کل بتاتے، ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج سے کمشنر راولپنڈی کا کوئی تعلق نہیں تھا، ان کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ کل بتاتے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن پروسس سے کوئی تعلق نہیں، کمشنر راولپنڈی نہ ڈی آر او ہیں نہ ان کی کوئی پوزیشن تھی، کمشنر راولپنڈی نے بغیر ثبوت بات کر دی، ڈی آر او، آر او الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ 9 مئی سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا گیا، یہ پاکستان کے ساتھ بدترین زیادتی ہے، یہ پاکستان کی سیاست، معیشت اور افواجِ پاکستان کے خلاف سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کمپین چلائی جا رہی ہے، جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے یہ بلا سبب نہیں ہے، یہ اسی سازش کی کڑی ہے جو ہم پہلے دیکھتے رہے ہیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی تاریخ ہے کہ وہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کرتی، 35 پنکچر کی بات کی جاتی تھی، الیکشن کمیشن کے افضل خان سے جھوٹی کہانی منسوب کی گئی۔

ملک احمد خان نے کہا کہ مختلف ڈی آر او اور ان کے بچوں کی تصاویر لگائی جا رہی ہیں، 9 مئی کو بھی افواجِ پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے اس انتشاری رویے سے بالکل باز نہیں آ رہے، 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جس ملٹری انسٹالیشن پر حملے کروائے گئے، ایمبولینسز اور بینک بھی جلائے گئے، دوبارہ سے صورتِ حال خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے