خواجہ آصف

ایم این اے بن گیا ہوں یہی اللہ کا فضل ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے بن گیا ہوں، یہی اللّٰہ کا فضل ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ابھی ووٹ گنے نہیں کہ اسپیکر کو کتنے ووٹ ملیں گے۔ اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ وزیر دفاع بن رہے ہیں یا وزیر خارجہ؟ اس پر جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تو ایم این اے بن گیا ہوں یہی اللّٰہ کا فضل ہے۔

ایک اور صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نہیں مان رہے، کہاں مسئلہ ہے؟ اس پر رکنِ قومی اسمبلی خواجہ آصف نے صحافی کو جواب دیا کہ آپ منالیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں،  وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حج 2025ء کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے