مریم اورنگزیب

عمران صاحب عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں:مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں اور مزید رسوائی اپنے مقدر میں نا لکھوائیں۔

تفصیلات کے مطابق  مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت کو جتنا نقصان آپ جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، عمران صاحب صرف عوام کا اعتماد اور اقتدار اپنا ہوتا ہے، کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اُدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا، کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیں۔اعتماد آپ نے کھویا مگر غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟ اپنی بار جمہوریت پرلیکچر اوردوسروں کے ووٹ چوری، اپنی بار ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کا عملہ چوری۔

مزید پڑھیں: خان صاحب کو اپنا رویہ درست کرنا پڑے گا: بلاول بھٹو

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دباؤ سے غلام بنانے کی کوشش نا کریں، آٹا، چینی، بجلی گیس، دوائی اور ووٹ چور عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں،اس لیے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب عزت کا ایک ہی ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں  اور مزید رسوائی اپنے مقدرمیں نا لکھوائیں۔

واضح رہے کہ  گذشتہ روز وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نےآپ کوموقع دیا مگر کیا وجہ تھی جو 1500بیلٹ پیپرز پر بار کوڈنگ نہیں کی جاسکی ، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے