رکن اسمبلی آزادکشمیر

گاڑی دریا میں گرنے سے رکن اسمبلی سمیت چار افراد جاں بحق

میرپور (پاک صحافت) خوفناک تصادم کے بعد گاڑی دریا میں گرنے سے رکن اسمبلی سمیت گاڑی میں سوار دیگر چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر اسمبلی کے رکن سردار قیصر چغتائی اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ میرپور کے علاقے آزاد پتن کے مقام پر ان کی گاڑی کا ایک اور گاڑی سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی دریا میں گرگئی ہے اور گاڑی میں سوار رکن اسمبلی سمیت اس کے چار ساتھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک صرف ایک لاش نکالی گئی ہے، جس کی شناخت صغیر چغتائی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کی لاشیں دریا میں بہہ گئی ہیں، لاشوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سڑکوں کی خستہ خالی اور حکومت کی عدم توجہی کے باعث آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں خوفناک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے