جہانگیرترین

جہانگیرترین نے اپنے خلاف ہونے والی سازش بے نقاب کردی

لاہور (پاک صحافت) جہانگیرترین نے اپنے خلاف ہونے والی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں بلکہ کچھ افراد مخصوص مقاصد کے لئے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت بڑھنے یا شوگر مافیا سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ میڈیا پر میرے خلاف اس حوالے سے مسلسل پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ کوئی یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ میرا اوپر شوگر کا کیس چل رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین کا مزید کہنا ہے کہ میرے خلاف تین ایف آئی آرز ہیں لیکن کسی میں بھی چینی کی قیمت یا شوگر مافیا کا ذکر نہیں۔ مجھ سے میرے کاروبار کے متعلق آٹھ سے دس سال پہلے کے معاملات اٹھائے گئے ہیں۔ میرے خلاف ایک فرضی کہانی بنائی ہوئی ہے، میری ڈاکیومینٹیشن صاف اور شفاف ہے، ہر سال انکم ٹیکس ٹھیک ٹھاک دیتا ہوں، میرے اور فیملی کے اکاؤنٹس انکم ٹیکس والوں کے پاس موجود ہیں۔ میری نیک نامی کے اوپر دھبے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ میں نے کیسز ختم کرنے کا نہیں کہا بلکہ عدالت میں مقابلہ کررہا ہوں۔ ایک سال سے زائد کی مدت ہوگئی وزیراعظم ہاوس نہیں گیا نہیں معلوم میرے خلاف کون سازش کررہا ہے۔ اگر عمران خان کے پاس انصاف ہوتا تو مجھ پر ایف آئی آرز درج نہ ہوتیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے